Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئیے! دیواروں اور چھت سے ٹپکتے پانی کو فوری روکنے کا آسان طریقہ

Now Reading:

جانئیے! دیواروں اور چھت سے ٹپکتے پانی کو فوری روکنے کا آسان طریقہ

بارش کی وجہ سے آپ کی چھت سے بھی پانی ٹپک رہا ہے؟ دیواروں اور چھت سے ٹپکتے پانی کو فوری روکنے کا سستا اور آسان طریقہ جانئیے۔

پہلا طریقہ:

آپ کی چھت سے بھی اگر پانی ٹپکتا ہے تو آپ تھرماپول کا ایک ٹکڑا لیں، اس پر سادہ چونا لگائیے جوکہ بازار میں آسانی سے مل جاتا ہے اور رنگ والوں کے پاس تولازمی ہوتا ہے۔

چونے کو تھرماپول پر لگا کر وہ سائیڈ جس پر چونا لگایا ہے اس کو چھت کی طرف کیجیئے اور سادے حصے کو نیچے رکھیں اور اس کو اچھی طرح چپکا دیجیئے۔

اس طرح امید ہے کہ پانی نہیں ٹپکے گا ، یا پھرکافی کم ٹپکے گا اور پھر سادی طرف اور تھرماپول کے کناروں پر بھی پلاسٹر آف پیرس لگا دیجئیے یوں پانی کا ٹپکنا کافی حد تک کم ہوجائے گا ۔

Advertisement

 تھرماپول پانی کو ایک مخصوص درجہ حرارت تک جذب بھی کرتا ہے اور خشک بھی کرلیتا ہے، مگر بہت زیادہ نمی کی صورت میں وہ بہہ جاتا ہے، اس لئے یہ طریقہ مستقل تو نہیں البتہ کچھ مدت کے لئے مناسب ہے۔

دوسرا طریقہ :

مون سون کے موسم سے پہلے ہی اپنی چھت کی یا تو واٹر پروف کیمیکل پروفنگ کروالیں یا پھر چھت میں اگر درزیں بن گئی ہیں تو ان میں سفید سیمنٹ بھردیں۔

سفید سیمنٹ ان درزوں کو بھرکر پانی کا ٹپکنا روک دے گا۔

اس کے علاوہ اپنی چھت پر پانی کی نکاسی کا انتظام رکھیں ، دو تین جگہوں سے نالی نکالیں تاکہ چھت پر پانی جمع نہ ہو اور فوراً باہر گر جائے اس سے بھی کافی بچت ہو سکتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیپرا کا بڑا ایکشن اضافی بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر گیپکو اور سیپکو پر جرمانہ
مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر