
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار و ماڈل عمران عباس نے بھی ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایک ویڈیو بناکر پوسٹ کی جوکہ جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارعمران عباس اس ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کی نقل اتاررہے ہیں اور ان کی اداکاری کی جتنی بھی داد دی جائے وہ کم ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ عمران عباس شہباز شریف کے جملوں پر انہی کے انداز میں لپ سنکنگ کررہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے یہ ویڈیو صرف تفریح کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ بالکل بھی سیاسی یا نفرت انگیز نہیں ہے اور کسی شخصیت یا سیاسی جماعت سے میری وابستگی یا ناپسندیدگی کی عکاسی نہیں کرتی بلکہ میرے خیال میں یہ ویڈیو واقعی پیاری لیکن دلچسپ تھی۔
ویڈیو دیکھیں:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
وہ کہتے ہیں کہ ’خدا کا واسطہ، آج آپ نے دو ڈھائی سال چور ڈاکو، چور ڈاکو، چور ڈاکو کہہ کر گزار دیے، میں یہ لفظ استعمال کرنا بھی انسانیت کی ہتک سمجھتا ہوں۔‘
اداکار اپنے گریبان پر جھانکتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں یہ ضرور کہوں گا کہ آپ اپنے گریبان میں جھانکیں۔‘
عمران عباس شہباز شریف کی نقل اتارتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ ’پنجابی میں کہتے ہیں کہ آپ اپنے منجے تلھے آپ اپنا جھاڑو دیں، کیا کہتے ہیں منجے تلھے وہ منجے تلھے ڈانگ دیں اوہ ہو ڈانگ پھیریں۔
وہ یہ جملہ نہیں بول پاتے جس پر قہقہے لگ جاتے ہیں اور پھر اسی کو دہراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں معافی مانگتا ہوں۔
عمران عباس انہی کی نقل اتارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ڈانگ آپ کو پھرنی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔‘
اس کے بعد شہباز شریف اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگنے لگ جاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جارہا ہوں آپ یہ کیا کررہے ہیں یہ پریس کانفرنس ہے۔
آخر میں اداکار شہباز شریف کی لپ سکنگ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یہ مکافات عمل ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News