Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مزید 255 افراد میں وائرس کی تشخیص

Now Reading:

پاکستان میں مزید 255 افراد میں وائرس کی تشخیص
وائرس

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 255 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 ہزار 674 ٹیسٹ ہوئے جس میں مزید 255 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا سے ایک مریض جاں بحق بھی ہوچکا ہے۔

Advertisement

این آئی ایچ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 5.46 فیصد رہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کے اثرات نے پاکستان کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر زور پکڑنے لگی ہے جبکہ ملک گیر وبائی مرض کے مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کورونا کی اس لہر کے بڑھتے ہوئے اثرات کی پیش نظر حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا کے اثرات میں غیر معمولی اضافے کی پیش نظر  تمام شہریوں سے ہر جگہ ماسک پہننے کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ین سی او سی نے تمام پروازوں، ریلوے، اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر