
کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ گرمیوں کی سوغات اور پھلوں کا بادشاہ آم، آپ کو کتنے فائدے پہنچا سکتا ہے ،نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو آم کے کچھ ایسے فوائد بتائیں گے جو آپ کو حیران کردیں گے۔
قوت مدافعت:
آم کا ایک بڑا صحت بخش فائدہ یہ ہے کہ یہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
آم ،وٹامن اے، وٹامن سی، کاپر، وٹامن ای، فولیٹ اور کئی بی وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے، یہ سب قوت مدافعت بڑھانے والے غذائی اجزاء ہیں اور بیماریوں کو دور رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
دل کا صحت مند ہونا:
آم کے سب سے حیرت انگیز فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔
آم میگنیشیم، اینٹی آکسیڈنٹس، پوٹاشیم اور وٹامن کے کا بھرپور مجموعہ ہے، یہ سب خون کی شریانوں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور صحت مند بلڈ پریشر کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ آم صحت مند خون کے بہاؤ کو فروغ دیتا ہے، کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور دل کو سوزش سے محفوظ رکھتا ہے۔
جلد کی سوزش:
آم کے جلد کے اہم فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ جلد کی سوزش سے لڑنے میں مدد کرتا ہے تاکہ آپ کو چمکدار بنائے۔
آم کے بیجوں اور آم کی جلد میں ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ مینگیفرین ہوتا ہے جو سوزش سے لڑتا ہے اور جلد کو اندر سے ٹھیک کرتا ہے۔
جلد کی سوزش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے آم کے بیجوں کا تیل، یا آم کے عرق کا پاؤڈر مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آنکھوں کے لئے مفید:
آم میں دو بڑے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جنہیں’ زیکسینتھین اور لیوٹین‘ کہتے ہیں جو آنکھوں کو’یو وی‘ شعاعوں اور نیلی روشنی سے بچاتے ہیں۔
مزید یہ کہ آم وٹامن اے سے بھی بھرے ہوتے ہیں، جو ایک اہم غذائیت ہے جو آنکھوں کی صحت کو سہارا دیتا ہے۔
جسم میں وٹامن اے کی کمی آنکھوں کی خشکی، بینائی کے مسائل، رات کے وقت اندھے پن، کا سبب بن سکتی ہے ، لہذا آنکھوں سے متعلق مسائل سے بچنے کے لیے پکے ہوئے آم کھائیں۔
ذیابیطس کو کنٹرول کرنا:
آم کے پتے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اگرچہ پکے ہوئے آم میٹھے ہوتے ہیں، لیکن ان میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اعتدال میں کھائے جانے پر ان کا استعمال محفوظ رہتا ہے۔
شوگر کے مریض آم کے چند پتے لے کر ابال کر رات بھر بھگو دیں اور صبح چھان کر پی لیں اس سے ان کے خون میں گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے اور صحت مند رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔
محبت بھرے جذبات کا پیدا ہونا:
آم ایک افروڈیزیاک پھل ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ جوش و خروش پیدا کرتا ہے، اور طاقت میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔
یہ پھل لوگوں کی محبت کی زندگی کوخوبصورت بنا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آم کو ‘محبت کا پھل’ کہا جاتا ہے۔
بالوں کی نشوونما کو بڑھاتا ہے:
آم کے سب سے لاجواب فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط اور صحت مند رکھتا ہے۔
آم میں اینٹی آکسیڈنٹس، غذائی اجزاء اور وٹامنز ہوتے ہیں، جو بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں، خشکی سے لڑتے ہیں، پھٹنے والے سروں کا علاج کرتے ہیں اور بالوں کی نشوونما کو بڑھاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News