Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Now Reading:

وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
احتساب عدالت لاہور

وزیراعظم اورحمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

احتساب عدالت لاہورنے وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلٰی حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکر لی۔ 

وکیل امجد پرویز نے دونوں کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائرکرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز مصروفیت کے باعث آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہوگا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی آشیانہ جبکہ حمزہ شہباز کی دو ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں آشیانہ اوررمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت مقرر تھی۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف کو نیب کے دو ریفرنسز پرجبکہ وزیراعلی حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل ریفرنس میں پیش ہونا تھا۔

مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے ان کی حاضری معافی کی درخواستیں تیارکیں جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو رمضان شوگر مل ریفرنس میں مستقل حاضری سے استثنیٰ مل چکا ہے۔

عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر