Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی موجودہ حالت کی ذمہ دار ہم سمیت دیگر حکومتیں ہیں، مراد علی شاہ

Now Reading:

کراچی کی موجودہ حالت کی ذمہ دار ہم سمیت دیگر حکومتیں ہیں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی موجودہ حالت کی ذمہ دار ہم سمیت دیگر حکومتیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں کراچی میں پیدا ہوا، آج سے20 سال قبل میں کہہ سکتا تھا کہ کراچی کا ہر کونہ جانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 20 سے 30 سال کے دوران کراچی بہت بڑھا ہے اور حالت خراب بھی ہوئی، کراچی کی موجودہ حالت کی ذمہ دار ہم سمیت دیگر حکومتیں ہیں، بہت کچھ ہو سکتا ہے، ہم بہترکرسکتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب سے زیادہ بارش 2020 میں ہوئی، ریکارڈ ہے، لوگ یہ سمجھے برسات میں پانی کہیں نہیں آئے گا ایسا ممکن نہیں، عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بہترمنصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے مسائل بڑھے، نقل مکانی کی وجہ سے کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتا ہوں۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ جہاں پر2 منزلہ مکان تھے وہاں 20،20 منزلہ بلڈنگز بنائی گئیں، انفراسٹرکچر 2 منزلوں کا تھا، بلڈنگز20 منزلہ بن گئیں،ہماری غلطی ہے، کراچی کے مسائل کے ہم سب قصوروار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ ہم نے کام شروع کیا تو مسائل کھڑے ہو گئے، 22 شاہراہیں ڈیوولوشن کے دور میں کمرشلائز کی گئیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر