Advertisement
Advertisement
Advertisement

حالیہ سیاسی صورتحال پر بلاول بھٹو نے ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

Now Reading:

حالیہ سیاسی صورتحال پر بلاول بھٹو نے ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا
بلاول بھٹو زرداری

حالیہ سیاسی صورتحال پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی جبکہ ہائبرڈ اجلاس میں بلاول ہاؤس کراچی میں ارکان سی ای سی شرکت کرینگے۔

پیپلز پارٹی سی ای سی ارکان ویڈیو لنک کے زریعے آن لائن بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

 پنجاب کے ضمنی انتخاب کے بعد ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر ارکان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو صرف 3 سیٹوں پر کامیابی ملی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور یوں پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلی ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،  صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر