Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس کا عید الاضحی کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی پلان مکمل

Now Reading:

پنجاب پولیس کا عید الاضحی کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی پلان مکمل

 

پنجاب پولیس کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی پلان مکمل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان مکمل کر لیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں 27645نمازعید اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے 35 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نماز عید سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی مکمل چیکنگ اور کلیرینس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، اے کیٹیگری مساجداور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اورعید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔

Advertisement

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پرسی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ساتھ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ عید کی چھٹیوں پر پارکوں اور دیگر پبلک مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ اہم شاہراہوں پرڈولفن،پیرو اور کیو آر ایف جبکہ ہائی ویز پر پٹرولنگ فورس کے گشت کے دورانئے میں اضافہ کیا جائے۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں نظر آئیں اور مویشی منڈیوں کے گردونواح میں شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی ٹیموں کو تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا  قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پرعائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر