پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خود ڈکلیئر کردہ اکاؤنٹس کے متعلق خبر کرپشن کا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خود ڈکلیئر کردہ اکاؤنٹس اور فنڈز کے متعلق اخباری خبر کرپشن کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق شریف برادران نے ابراج گروپ سے 20ملین ڈالرز رشوت لے کر انہیں کے الیکٹرک کی فروخت میں فائدہ پہنچایا، یہ نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔
پی ٹی آئی کے خود ڈکلیر کردہ اکاؤنٹس اور فنڈز کے متعلق اخباری خبر کرپشن کا ثبوت ہے
Advertisementجبکہ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق شریف برادران نے ابراج گروپ سے 20ملین ڈالرز رشوت لے کر انہیں K الیکٹرک کی فروخت میں فائدہ پہنچایا
نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے
😅🤣https://t.co/GaRQTTX9mI— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 29, 2022
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز کی اسٹوری میں شریف برادران کو 20 ملین ڈالر موصول ہونے کا ذکر پاسنگ ریمارکس کے طور پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 1.3 ملین امریکی ڈالر کی قانونی فنڈنگ بڑی خبر کے طور پر بتائی گئی، فنانشل ٹائمز کی اینگلنگ پاکستان کے کچھ میڈیا گروپس سے بھی بدتر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
