Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمان ویلانی کا فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؛ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

ایمان ویلانی کا فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؛ اداکارہ نے بتادیا

پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے سیریز مس مارول میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتادیا۔

حال ہی میں ایمان ویلانی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ تمام اداکار جنہیں میں اسکرین پر دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی اور اب ان کے ساتھ خود کام کررہی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری والدہ سیریز میں مجھ سے زیادہ فواد خان کو دیکھنے کے لیے پر جوش تھیں اور اس بات سے آپ لوگ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میرا تجربہ کیسا رہا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by The Juggernaut™ (@_thejuggernaut)

Advertisement

ایمان ویلانی نے بتایا کہ سب ہی اداکار بہت اچھے ہیں اور سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ سیریز اداکاروں اور موسیقی کے ذریعے انڈیا اور پاکستان کو اسکرین پر اکٹھا کر رہی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس سیریز میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آپس میں شادیاں ہو رہی ہیں اور کسی کو بھی کسی مخصوص چیز سے منسوب نہیں کیا گیا۔

ایمان ویلانی نے کہا کہ اس سیریز کی شوٹنگ کروانا میرے لیے بہت ہی زبردست تجربہ تھا۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی سیریز مس مارول میں اداکار فواد خان کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

سیریز میں پاکستانی ستاروں ثمینہ احمد، مہوش حیات اور نمرہ بچہ کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا جبکہ فواد خان کی انٹری نے بھی لوگوں کو خوش کردیا۔

Advertisement

گزشتہ روز ریلیز ہونے والی قسط میں کمالہ ایک پرانی تصویر دیکھ رہی ہوتی ہیں اور اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر فواد خان ایک بچی کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

قسط کے کریڈٹس میں بھی فواد خان کا نام نظر آیا جس کے بعد مداحوں کو یقین ہوگیا کہ آنے والی قسطوں میں وہ فواد خان کو دیکھ سکیں گے۔

Advertisement

اس سے قبل ریلیز ہونے والی قسط میں مس مارول کی کراچی میں انٹری دکھائی گئی تھی جس کے بعد ناظرین خوش ہوگئے کہ کراچی شہر کے مختلف مقامات بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

واضح رہے کہ مس مارول کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ یہ لڑکی منفرد صلاحیتوں کی مالک ہے۔

اس سیریز میں پاکستانی کچلر کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے اور  سندھی شادی کی رسم لاؤں کو بھی سیریز میں شامل کیا گیا ہے جس سے پاکستانی ناظرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مس مارول کوامریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا گیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سنیما گھروں میں قسط وار دکھایا جارہا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر