
زیارت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زیارت کے علاقے خوست خلافت کی پہاڑیوں میں ریکوری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نشاندہی پر ان کے خلاف آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے حولدار خان محمد شہید ہوگئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News