
کسی بھی چور کی سزا معطل تو ہو جاتی ہے مگر سزا ختم نہیں ہوتی، عطاء تارڑ
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے اور ملک کو لوٹنے والوں سے حساب لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو پہلے دن سے ہی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جبکہ ہماری پوری قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معیشت کو بہتر حالت میں چھوڑ کر گئی تھی، کرپشن کرنے اور ملک کو لوٹنے والوں سے حساب لیں گے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج تاریخ ہمارا امتحان لے رہی ہے، عمران خان نے ساڑھے تین سال میں ملک کا برا حال کر دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فرح خان، بشریٰ بی بی اور کپتان کے کٹھ جوڑ نے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا، کرپشن کرنے اور ملک کو لوٹنے والوں سے حساب لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News