
بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اور آئی پی ایل کے بانی اور نامور بزنس مین للت مودی کی دوستی کے چرچے ہوتے ہی ،سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ اداکارہ نے پیسوں کے لیے محبت کی ہے۔
بالی ووڈ کے نامور فلم ساز و ہدایت کار مہیش بھٹ بھی اس حوالے سے سابقہ مس یونیورس کی حمایت میں سامنے آگئے۔
ہدایتکار و فلم پروڈیوسر مہیش بھٹ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ سشمیتا سین ہمیشہ سے ہی بہادر لڑکی رہی ہیں، ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سشمیتا ایک غیر معمولی لڑکی ہیں وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کی عادی ہیں جو کہ ان کا حق ہے اور ہمیں ان کا یہ حق تسلیم کرنا چاہیے، ہم کون ہوتے ہیں کسی پر اپنے عقائد اور نظریات مسلط کرنے والےاور کسی کوصرف اس وجہ سے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟
گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور نامور بز نس مین للت مودی نے سوشل میڈیا پر سشمیتا سین کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں۔
للت مودی نے ان تصاویر کے ساتھ ایک پیغام بھی پوسٹ کیا کہ ’ابھی شادی نہیں ہوئی لیکن وہ بھی جلد ہی ہوجائے گی، فی الحال ہم صرف ایک دوسرے کیساتھ ہیں‘۔
اس پوسٹ اور تصاویر کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
AdvertisementJust back in london after a whirling global tour #maldives # sardinia with the families – not to mention my #betterhalf @sushmitasen47 – a new beginning a new life finally. Over the moon. 🥰😘😍😍🥰💕💞💖💘💓 pic.twitter.com/Vvks5afTfz
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) July 14, 2022
انہوں نے لکھا کہ میں فیملی کے ساتھ مالدیپ کا دورہ کرکے ابھی لندن واپس آیا ہوں۔
للت مودی نے سشمیتا کو ‘بیٹر ہاف (بیوی)’ بھی کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئی شروعات اور نئی زندگی ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس ٹوئٹ کے ساتھ میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے لیکن کچھ دیر بعد ہی للت مودی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کردی۔
AdvertisementJust for clarity. Not married – just dating each other. That too it will happen one day. 🙏🏾🙏🏾🙏🏾🙏🏾 pic.twitter.com/Rx6ze6lrhE
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) July 14, 2022
للت مودی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ واضح کر رہے ہیں کہ انہوں نے ابھی تک سشمیتا سے شادی نہیں کی ہے لیکن دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سشمیتا سین کو ڈیٹ کررہے ہیں لیکن ایک دن ہماری شادی ضرور ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News