
احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت ہم عارضی طور پر معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 1997کی پوزیشن پر کھڑے ہیں جبکہ 2013 میں تمام صوبوں سے ملکر 2025 کا وژن بنایا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2017 میں بڑے ممالک کے سفیر سی پیک میں سرمایہ کاری کیلئے رابطہ کررہے تھے لیکن 2018 میں تبدیلی آئی تو آج ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگ چکا ہے اور اس سال تو ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کے پیسے نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم چاہتے تھے پاکستان دنیا کی پہلی پچیس معیشتوں میں شامل ہوں لیکن آج ہم زرعی شعبے میں خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے، بروقت اقدامات نہ لیتے تو ڈالر کی قیمت تین سو تک پہنچ جاتی اور ملک میں پیٹرول کی قیمت پانچ سو روپے سے بڑھ جاتی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیلی کام سیکٹر ملک کو سب سے زیادہ روزگار دے رہا ہے اور معاشی صورتحال کی بہتری کے لئے ہمیں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ سی پیک میں نیو فائبر کیبل بچھانے کا منصوبہ رکھا ہے تاکہ سمندر میں کیبل کو نقصان پہنچے تو ہمارے پاس متبادل روٹ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News