
اکثر و بیشتر آن لائن خریداری میں دھوکہ ہی ملتا ہے۔
کویت میں ایک شہری کو آن لائن خریداری مہنگی پڑ گئی۔
ایک شہری نے آن لائن شاپ سے موبائل خریدا تو پارسل سے موبائل کا خالی ڈبہ برآمد ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کویتی شہری اپنی بیوی کو موبائل فون کا تحفہ دینا چاہتا تھا، اس لیے انہوں نے السالمیہ کی اوپن مارکیٹ سے آن لائن گلیکسی فون خریدا۔
جب انہیں ایک ڈبا موصول ہوا تو کھولنے پر معلوم ہوا کہ وہ خالی ہے اور اندر ایک پرچی موجود ہے، جس پر لکھا تھا معذرت چاہتا ہوں، اس رقم کو ادھار سمجھیں، میرے والد بہت بیمار ہیں، چند دن بعد پیسے واپس کردوں گا۔
کویتی شہری کے مطابق انہوں نے آن لائن شاپ کو فون کرنے کی کوشش کی مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News