Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا عوام کو بااختیار بنانے کے لیے جمہوری اصولوں کو قائم کرنے کے عزم کا اعادہ

Now Reading:

صدر مملکت کا عوام کو بااختیار بنانے کے لیے جمہوری اصولوں کو قائم کرنے کے عزم کا اعادہ
صدر مملکت

صدر مملکت کی سابق آرمی چیف سے متعلق منسوب من گھڑت بیان کی تردید

صدر مملکت نے عوام کو بااختیار بنانے کے لیے جمہوری اصولوں کو قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا نےپنے ملک میں نسلی امتیاز پر مبنی نظام کے خلاف لڑنے پر 27 سال جیل میں گزارے اور ثابت کیا کہ ہم سب میں نسل پرستی، امتیازی سلوک اور عدم مساوات کے خلاف لڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیلسن منڈیلا نے اکثریت کے باوجود جنوبی افریقہ کی سفید فام آبادی کو عدم امتیاز کی یقین دہانی اور جنوبی افریقہ کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے معافی اور مفاہمت پر زور دیا۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی چاہیئے کہ ہم نیلسن منڈیلا کی مثال اور وژن سےسبق حاصل کریں ، نفرت کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج ہم اپنے ملک اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے جمہوری اصولوں کو قائم کرنے کے ساتھ رواداری، جامع اور جمہوری فیصلہ سازی، اظہار رائے کی آزادی قائم کرنے کا عزم بھی  کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم قانون کے سامنے برابری اور سماجی انصاف کے لیے اپنے عہد کی  بھی تجدید کرتے ہیں۔

خیال رہے نیلسن منڈیلا آزادی، امن اور سماجی انصاف کے حصول کیلئے جرات، ہمدردی اور عزم کی مثال ہیں وہ ایک بااصول رہنما تھے ، آزادی کیلئے جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر