
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 16صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کو اور مضبوط کریں گے، تاریخ میں یہ پہلے انتخابات ہیں جن کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امید ہے عمران صاحب الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے تضحیک آمیز رویے پہ معذرت کریں گے، شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات اور جمہوری اقتدار کی پاسداری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پختہ یقین رکھتی ہے اور گزشتہ روز کا انتخاب اسی کا عملی مظاہرہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب کے پاس وفاق اور پنجاب کی حکومت تھی تو دھاندلی کے ریکارڈ بنائے اور تین اپریل کو اقتدار بچانے کے لیے آئین توڑا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے وفاق اور پنجاب میں اقتدار کا استعمال الیکشن کمیشن کا عملہ اغواء کرنے، آئین پہ حملے اور آئین شکنی کے لیے استعمال نہیں کیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News