
باورچی خانہ میں موجود ہرشے اہمیت رکھتی ہے لیکن ان میں کچھ ایسی ہیں جن کا استعمال باقاعدگی کیا جاتا ہے ان ہی میں پیپر ٹاول بھی شامل ہیں اس کے بغیر کچن میں کام کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن نظر آتا ہے اسی کی وجہ سے برتن سمیت کچن کی ہر شے صاف نظر آتی ہے۔
بظاہر کاغذ سے بنا یہ ٹاول صفائی کے علاوہ کئی اور طرح سے بھی آپ کو مدد فراہم کرسکتا ہے جن سے آپ واقف نہیں یہاں پر اس معمولی نظر آنے والے کاغذ کے کئی حیرت انگیز استعمال بتائے جارہے ہیں۔
کسی بھی محلول کو چھاننے کے لئے
پیپر ٹاول کسی بھی محلول کو چھاننے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس سے باریک ترین ذرات بھی چھن جاتے ہیں اور پانی یا کوئی بھی محلول بلکل صاف ہوجاتا ہے۔
جمی براؤن شوگرکا بہترین حل
براؤن شوگر نمی کی وجہ سے جم جاتی ہے اس کے لئے براؤن شوگر کو ایک پیپر ٹاول میں لپیٹ کر مائیکرواوون میں چند سکینڈ کے لئے رکھ دیں یہ دوبارہ سفوف کی صورت اختیار کر لے گی۔
سبزیوں کو تازہ رکھیں
گرمیوں میں سبزیاں خاص کر ہرے پتوں والی سبزیاں جلد خراب ہوجاتی انہیں تازہ رکھنے کے لئے پیپر ٹاول سے بہتر کوئی کوئی شے نہیں، اس مقصد کے لئے پیپر ٹاول کوتھوڑا سا نم کر کے اس میں سبزیاں رکھنے سے یہ کئی دن تک تازہ رہتی ہیں۔
سافٹ ڈرنکس کو جلد ٹھنڈا کریں
سافٹ ڈرنک اور یا کین کو پیپر ٹاول میں لپیٹ کرفریزرمیں رکھنے سے یہ کم وقت میں برف کی طرح ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News