پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی سجل علی اور اداکار احد رضا میر نے علیحدگی کے بعد اب انسٹاگرام سے بھی ایک دوسرے کو ’ان فالو‘ کر دیا۔
اسی سال علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہی سجل علی نے انسٹاگرام سے اپنے نام کے ساتھ لکھے احد کے نام کو بھی ہٹا دیا تھا جس نے ان خبروں کو مزید ہوا دی تھی۔
اب سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کر دیا ، جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بالآخر سجل علی نے بڑا قدم اٹھا لیا
سجل علی نے رواں سال مارچ میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا۔
احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

ان اسکرین شاٹس میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔
شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر ’سجل احد میر‘ لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کردیا ہے۔


یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

اداکار جوڑی کے مداح بھی افسردہ
اس حوالے سے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ایک مداح نے لکھا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، سجل اپنی زندگی میں خوشیوں کی مستحق ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔
اداکار جوڑی کے ایک مداح نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں لیکن اس صورتحال کے بعد مجھے رونا آرہا ہے۔
دیگر مداحوں نے سجل کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی اور انہیں خوش رہنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
