Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیکروسافٹ نے ڈرون آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے لیے سیمیولیٹر متعارف کرادیا

Now Reading:

مائیکروسافٹ نے ڈرون آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے لیے سیمیولیٹر متعارف کرادیا
مائیکروسافٹ نے ڈرون آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے لیے سیمیولیٹر متعارف کرادیا

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ نے ڈرون آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو تربیت دینے کے لیے سیمیولیٹر متعارف کرادیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ نے خود مختار ہوائی جہازوں کے مصنوعی ذہانت (AI) نظام کی تربیت کے لیے اس پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے گُرودیپ پال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پروجیکٹ ایئر سم ڈرونز کے لیے ایسا تربیتی نظام ہے جسے مختلف کمپنیاں ڈرون کو کنٹرول کرنے والے سافٹ ویئر کو تربیت دینے اور تیار کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

یہ سسٹم ان جگہوں پر آزمائشی پروازوں کو ممکن بناتا ہے جو حقیقت میں بہت زیادہ خطرناک ہوں گے، جیسے کہ بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں کے نزدیک۔

A simulated drone flies near a phone mast above Seattle.

Advertisement

اس حوالے سے مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے لاکھوں پروازوں کو سیکنڈوں میں نقل کیا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، کمپنیاں عملی طور پر دیکھ سکتی ہیں کہ ڈرون بارش میں کیسے پرواز کرتے ہیں یا تیز ہوائیں اس کی بیٹری کس طرح متاثر کر سکتی ہیں۔

Four simulated drones fly through forest settings.

گرودیپ پال کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیمیولیٹر صنعتی میٹاورس کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک ایسی ورچوئل دنیا جہاں لوگ کاروبار کریں، ان کی جانچ اور ان کے حل تلاش کرتے ہوئے انہیں حقیقی دنیا میں لائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے ہمارا تصور مصنوعی ذہانت کو ایسی تربیت فراہم کرنا ہے جوخود مختار ہوائی گاڑیوں، ہوائی ٹیکسیوں سے لے کر ڈیلیوری کرنے والے ڈرون تک اڑانے کی اہلیت رکھتا ہوں۔

یہ سیمیولیٹر مائیکرو سافٹ نے امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ سیٹل سافٹ ویئر کے اشتراک سے بنایا ہے، جو کہ ورچوئل پروازوں کی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے اور رواں سال نومبر میں اپنے فلائٹ سیمیولیٹر گیمز کی چالیسویں سالگرہ منائیں گی۔

Advertisement

تاہم پروجیکٹ AirSim زیادہ جدید ہے۔ کمپنی نے بی بی سی کو بتایا کہ صارفین کو اب بھی اصل اوپن سورس پروجیکٹ کے کوڈ تک رسائی حاصل ہوگی، لیکن اسے آرکائیو کیا جائے گا، اور اس کے بجائے فرم اپنی کوششوں کو نئی پروڈکٹ پر مرکوز رکھے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا پلیٹ فارم آؤٹ آف دی باکس خصوصیات پر مشتمل ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے بہت زیادہ تیکنیکی معلومات کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

تاہم، مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کا مقصد ایک مفت آپشن پیش کرنا ہے، تاہم پراجیکٹ ایئر سم کی مزید معلومات اس کی ریلیز کی تاریخ کے قریب آنے پرفراہم کردی جائے گی۔

پراجیکٹ ایئر سم مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم Azure پر چلتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر