
شہر کراچی میں آج موسم کی کیا صورتحال رہیگی اور بادل کب برسیں گے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں صبح و شام کے اوقات بوندا باندی و ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ مون سون بارشوں کا اگلہ اسپیل 23 جولائی سے اثر انداز ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح سے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورجنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد:
آج اسلام آباد میں صبح کے وقت تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان جبکہ دن میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
پنجاب:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
راولپنڈی ، گلیات، مری ، جہلم ، اٹک ،چکوال،گجرات،منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ ،نارووال،سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، لاہوراورقصور میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا:
صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اورموسم مرطوب رہے گا۔
صوبہ دیر، سوات، بالا کوٹ،کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور،مردان، صوابی، نوشہرہ،پشاور،کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے۔
سندھ:
صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان:
صوبہ کے بیشتر اضلاع موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خضدار، آواران ،لسبیلہ اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان:
کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News