 
                                                                              پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور انکی جگہ کوئی اور آئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی، عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکیں گے، صدرِ مملکت عارف علوی کو عام انتخابات سے پہلے ہٹا دیا جائے گا۔
منظور وسان نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی ضرور ہٹیں گیں اور 2023 سے پہلے ہی ہٹیں گے، نیا صدر مملکت کوئی بھی بنا تو وہ پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا، رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات آئندہ سال 2023ء کے اپریل یا اگست میں ہو سکتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں ملک میں پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 