Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور؛ مجالس اور عزاداری جلوسوں کا آغاز، پولیس ہائی الرٹ

Now Reading:

لاہور؛ مجالس اور عزاداری جلوسوں کا آغاز، پولیس ہائی الرٹ

فائل فوٹو

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مجالس اور عزاداری جلوسوں کا آغازہوچکا ہے جس کے بعد  پولیس ہائی الرٹ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا ہے کہ محرم الحرام میں عزاداری جلوسوں،مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے ہیں۔

سی سی پی او نے بتایا کہ محرم الحرام میں 5235مجالس منعقد ،650 سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہونگے جبکہ یکم تا دس محرم مجموعی طور پر 3868 مجالس منعقد،460 عزاداری جلوس برآمد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ تعینات افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں،عزاداروں کے مکمل انخلا تک ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑیں، علما کرام محرم میں بین المسالک ہم آہنگی،بھائی چارے اور برداشت کے رویوں کو فروغ دیں۔

Advertisement

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ پولیس افسران عزاداری جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا بار بار جائزہ لیں، بلند عمارات کی چھتوں پر سنائپرز تعینات،امام بارگاہوں پر وینٹیج پوائنٹس تشکیل دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرکا کو تین درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد ہی جلوسوں،مجالس میں شرکت کی اجازت دی جائے جبکہ مجالس کے انٹری پوائنٹس پر  تعینات کمیونٹی رضا کاروں کو چیکنگ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر  مکمل پابندی ہوگی جبکہ مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس بھی مخصوص اوقات میں معطل رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلوس و مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے مختلف مقامات پر کنٹرول رومزبھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر دل آزاری کرنے والے شر پسند اور اشتعال انگیز عناصر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر