حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم
کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔
Just spoke to CM Syed Murad Ali Shah. Deeply saddened by the tragic losses due to torrential rains in Karachi. I am confident that Sindh govt will rise to the occasion & bring life back to normal under the able leadership of CM Sindh. Have offered to extend every possible support
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 11, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں موسلادھار بارشوں سے نقصانات پر دکھ ہے، یقین ہے سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بارش برسانے والا مضبوط سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
