Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹا گرام کا صارفین کے احتجاج پراہم فیچر ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

انسٹا گرام کا صارفین کے احتجاج پراہم فیچر ختم کرنے کا اعلان
انسٹا گرام کا صارفین کے احتجاج پراہم فیچر ختم کرنے کا اعلان

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹا گرام نے شدید تنقید کے بعد حال ہی میں پیش کیے گئے فیچرکوختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انسٹا گرام نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی ایپلی کیشن پرویڈیومواد میں اضافے کا فیچرجاری کیا تھا۔

انسٹا گرام نے اس فیچرکوکافی حد تک اپنی حریف ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے ملتا جلتا بنایا تھا۔ تاہم، اس فیچرکے ڈسپلے اورفیڈزکوصارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 یہ بھی پڑ ھیں: انسٹا گرام کا ریلز میں تخلیق کاروں کے لیے بہترین ٹول کا اضافہ

اس بابت صارفین کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی طورپرتصاویرشیئرکرنے کے لیے بنائی گئی ایپ پرہی اپنے دوستوں اور گھروالوں کی تصاویردیکھنے سے محروم ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ڈیجیٹل تجزیہ کارکمپنی سینسرٹاورکی رپورٹ کے مطابق ویڈیوشیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن بن چکی ہے اوراسے اب تک دنیا بھرمیں 3 ارب سے زائد بارڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ انسٹا گرام فیڈ میں ریکمینڈڈ ویڈیوکانٹینٹ کے تجرباتی ورژن کوچند ہی ہفتوں میں تبدیل کردیا جائے گا۔

اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ’ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہم نے تبدیلی کے لیے رسک لیا، ہم نے کچھ بڑا کرنے کا سوچا تھا، لیکن ہمیں اپنے اس فیصلے کوواپس لینے کی ضرورت ہے، اس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا اورہم ایک بارپھرنئے تصورات کے واپسی کا اعادہ کرتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ چندروزقبل ہی ایڈم موسیری نے اس فیچرکی تائید میں ٹوئٹ کیا تھا کہ’ ہم اپنے پلیٹ فارم پرزیادہ سے زیادہ ویڈیوکانٹینٹ کوفروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں اورتصاویرپرفل اسکرین ویڈیوزکوفروغ دیا جائے گا۔

ان کی اس ٹوئٹ پرصارفین کے سخت ردعمل نے انہیں اپنے موقف میں لچک پرمجبورکردیا اورانہوں نے کہا کہ’ ہم تصاویرکوبھی سپورٹ کرتے رہیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کا ’ریلز‘ فیچرمیں بڑی تبدیلی کا اعلان

یاد رہے کہ انسٹاگرام کے اس فیچرنے دنیا کی مشہورشخصیات کو بھی احتجاج پرمجبورکردیا ہے۔ جب کہ امریکی ٹی وی اسٹارکم کاردیشین اوران کی چھوٹی بہن کائلی جینرزنے انسٹاگرام کے خلاف ایک مہم کا آغازبھی کردیا ہے۔

انسٹا گرام پرسب سے زیادہ فالووزرکھنے والی کائلی جینرزنے اس ایپ میں اہم تبدیلی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسٹا گرام کو پہلے والا انسٹا گرام ہی بنایا جائے جس میں ویڈیوزسے زیادہ تصاویرشیئرکی جاتی تھی۔‘

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسٹاگرام کوٹک ٹاک بنانے کی کوشش نہ کی جائے کیوں کہ اس پرمیں صرف اپنے دوستوں کی تصاویردیکھنا چاہتی ہوں۔

کاردیشین سسٹرزکی جانب سے شروع کی گئی مہم انسٹاگرام کودوبارہ انسٹا گرام بناؤ‘ میں بہت سی سیلےبریٹیز شامل ہوچکی ہیں ۔

 یہ بھی پڑ ھیں: انسٹا گرام سے سالوں کی دوری کے باوجود سلینا گومز کے کروڑوں فالوورز

واضح رہے کہ انسٹا گرام نے رواں سال مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین کی سہولت کے لیےمرکزی فیڈ میں ویڈیواورتصاویردونوں کو عمودی شکل میں پیش کرنے کا تجربہ کررہے ہیں۔

اس بابت انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ ہم انسٹا گرام کو ایک ایسے مقام پرلے جارہے ہیں جہاں ویڈیوزاس کا بڑا حصہ ہوں گی۔

 یہ بھی پڑ ھیں: انسٹا گرام کا ریلز میں تخلیق کاروں کے لیے بہترین ٹول کا اضافہ

Advertisement

 ایڈم موسیری نے گزشتہ روزاپنی ٹوئٹ میں بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ایپلی کیشن میں ہونے والی یہ تبدیلی اچھی نہیں، لیکن ہماری بقا کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ایمان داری سے میں یہ کہوں گا کہ انسٹاگرام میں وقت کے ساتھ ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ویڈیومواد ہوگا۔ تخلیق کارانسٹا گرام کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہیں اورہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ کام یاب ہوں اور انہیں وہ سارا کریڈ ٹ ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر