Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام کے تباہ شدہ شہر پر مبنی فلم کی شوٹنگ جاری، جیکی چین

Now Reading:

شام کے تباہ شدہ شہر پر مبنی فلم کی شوٹنگ جاری، جیکی چین

جیکی چن کی پروڈکشن میں شام کے تباہ شدہ شہر پر مبنی فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کی شوٹنگ شام کے تباہ شدہ علاقے الحجر الاسود میں ہو رہی ہے۔

اداکار جیکی چین نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم کی شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب  2018ء میں جنگ کے دوران تباہ ہونے والے شہر حجر الاسود میں شوٹنگ کی ہے۔

فلم کے سیٹ سے جاری ہونے والی تصاویر میں چین کے فلمی عملے اور اداکاروں کو تباہ حال عمارتوں اور فوجی ٹینک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

‘ہوم آپریشن’ نامی فلم کی شوٹنگ پر شام اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلم 2015 میں چین کی طرف سے اپنے سیکڑوں شہریوں کو یمن سے انخلا کروانے کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔

جیکی چین کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 2015ء میں یمن میں ہونے والی جنگ کے دوران ایک آپریشن کے ذریعے کیے گئے چینی اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے انخلاء سے متاثر ہے، اس فلم میں اس آپریشن کو بیجنگ کے لیے ایک بڑے سنگِ میل کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

تاہم یہ فلم چین اور اماراتی پروڈیوسرز کے درمیان پہلا مشترکہ منصوبہ پر مبنی ہے جس کا مقصد چین کی کمیونسٹ پارٹی کو اجاگر کرنا ہے۔

خیال رہے کہ الحجر الاسود کا علاقہ دمشق سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

 2012 کے دوران شام کی خانہ جنگی میں یہ علاقہ حکومت مخالف باغی گروپ کا گڑھ تھا اور2018 میں حکومتی فورسز نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

اس فلم کے ڈائریکٹر ین سی سونگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس فلم میں ان سفارت کاروں کا نقطۂ نظر لیا گیا ہے جنہوں نے جنگ زدہ ملک میں گولیوں کی بوچھاڑ کی اور تمام چینی ہم وطنوں کو محفوظ طریقے سے ملک کے جنگی جہاز تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات برقرار رکھنے والے چند ممالک میں سے ایک چین کے سفیر بھی موجود تھے، فلم کی یہ شوٹنگ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر