Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف،ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، سعد رضوی

Now Reading:

تحریک انصاف،ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، سعد رضوی
سعد رضوی

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف،ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے موجودہ ضمنی الیکشن پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک لبیک ضمنی انتخابات میں گیم چینجر کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے گی۔

انہون نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات پر ہی یقین رکھتے ہیں ، اپنے حق کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر سسٹم سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، تحریک انصاف،ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

حافظ سعد حسین رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنکھوں کے ساتھ دل کے اندھوں سے واسطہ ہے، چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی چھینا جھپٹی میں سیاست دان اس قدر گر چکے کہ اخلاقی اقدار ہی بھول گئے ہیں، عوامی طاقت سے فرسودہ نظام کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے۔

امیر تحریک لبیک پاکستان نے یہ بھی کہا کہ غریب اور طاقتور کو ایک ہی صف میں دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ اپنے آنے والی نسلوں کو مضبوط اور مستحکم پاکستان دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی چیلنجوں سمیت ہر چیلنج سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سیاستدان غلیظ اور گھٹیا زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

حافظ سعد حسین رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین اور قانون ہر لحاظ سے مقدم ہے، کوئی یہ مت سوچے کہ وہ ہماری آواز کودبا دے گا۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی حریف ٹی ایل پی کو اب پہلے سے مختلف پائیں گے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں جھرلو نہیں پھیرنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعظم
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 1600سے زائد خواتین فورس کا حصہ بن گئیں
عازمین حج کی پہلی پرواز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی
9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، مریم نواز
لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ
9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزائیں نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے، رانا ثنا اللہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر