وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل فخر ہیں جبکہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔
اسکے علاوہ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حوالدار ہدایت اللہ کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حوالدار ہدایت اللہ نے وطن کے لئے جام شہادت نوش کیا، قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
