 
                                                                              طویل انتظارکے بعد ایلون مسک نے سائبرٹرک لانچ کرنے کی حتمی تاریخ کا علان کردیا جو کہ اگلے برس اگست تک متوقع ہے۔
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے بدھ کے روزاس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی الیکٹرانک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے 2023 کے وسط تک سائبر ٹرک کو لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے واضح رہے کہ اس ٹرک کے لانچ کرنے کے لئے پہلے بھی کئی بار اعلان کیا گیا تاہم اب اس کی حتمی تاریخ اب سامنے آگئی ہے۔
ایلون مسک نے ٹیسلا کی دوسری سہ ماہی مالیاتی رپورٹ کے دوران کہا کہ ہم اگلے سال کے وسط میں سائبر ٹرک کی ترسیلی پیداوار کی توقع کر رہے ہیں، ہم اس پروڈکٹ کے بارے میں بہت پر عزم ہیں اور یقیناً یہ اب تک کی ہماری سب سے بہترین مصنوعات ثابت ہوسکتی ہے۔
اگرچہ اس ٹرک کے پروٹوٹائپ 2019 میں لاس انجلس کی سڑکوں پر دیکھے گئے ہیں لیکن ان کا اس ٹرک سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اس ٹرک سے متعلق تفصیلات اتنی واضح نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی ترسیل کے لئے پیداوار بہت بار ملتوی کی گئی۔
ایلون مسک کا تجزیہ کاروں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ بیٹری الیکٹرک ٹرک کی تیاری خود ٹیسلا کے لئے اس کی پیداوری مہارت بڑھانے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔
مسک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سائبر ٹرک کے ساتھ مستقبل میں آنے والی دیگر مصنوعات کی تیاری میں سادگی کے ساتھ مزید بہتری لائیں گے۔ جس کے بارے میں ابھی بات نہیں کی جاسکتی کہ وہ کس طرح کی ہوگی۔ لیکن مسک اس کی رونمائی کے بارے میں کافی پرجوش ہیں۔
مسک کا مزید یہ کہنا تھا کہ کمپنی سائبر ٹرک کے پلیٹ فارم کو ڈیزائن کرنے اوراس کی تیاری میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 