Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل الیکشن میں قوم ان کو مسترد کرے گی، شاہ محمود قریشی نے پیشگوئی کردی

Now Reading:

جنرل الیکشن میں قوم ان کو مسترد کرے گی، شاہ محمود قریشی نے پیشگوئی کردی
شاہ محمود

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی طرح جنرل الیکشن میں بھی قوم ان لوٹوں کو مسترد کرے گی۔

وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام فیصلہ کرچکی ہے اور آج سپریم کورٹ ہمارا کیس سن رہی ہے جس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئندہ آنے والے دنوں میں کس قسم کی حکومت ہوگی، وہ اس ملک کے خزانے کی رکھوالی کرے گی یا وہ جو ملک کا خون چوسے گی یا وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے اس ملک کی دولت باہرمنتقل کرے گی؟ اس کا فیصلہ آج کے کیس کے فیصلے سے منسلک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے نیب قانون کاحلیہ بگاڑ دیا ہے اور نئے نیب قانون میں وائٹ کالر کرائم کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پرویز الٰہی نے خاندانی مشکلات کے باوجود عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور وہی  ہمارے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار بھی  ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی پہلے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں اور تجربہ کار بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر