Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ان دو چیزوں سے وزن میں کمی لانا ممکن؟ جانئیے

Now Reading:

صرف ان دو چیزوں سے وزن میں کمی لانا ممکن؟ جانئیے

ادرک اور کالا نمک یہ دونوں چیزیں زود ہضم اور قوت ہاضمہ کو مضبوط بنانے والی غذائیں ہیں، جو ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں۔

ان کا استعمال مختلف کھانوں میں کیا جاتا ہے، خاص کر ادرک اور لہسن کے بغیرتو شاذونادر ہی کوئی کھانا بن پاتا ہے، یہ دونوں چیزیں گیس اور معدے کے مسائل میں اکسیر ہیں لیکن ان دونوں چیزوں کو استعمال کیسے کیا جائے آئیے جانتے ہیں۔

ادرک اور کالا نمک کے جسمانی صحت پر فوائد

وزن میں کمی لانی ہے؟

ادرک اور کالا نمک یہ دونوں چیزیں کھانوں کو زود ہضم بناتی ہیں۔ میٹابولزم کو تیز ترکرتی ہیں، وزن بڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ غذا ہماری آنتوں میں دیر تک موجود رہتی ہے جس کی وجہ سے ہمارا وزن بڑھتا ہے۔

Advertisement

ان دونوں چیزوں کے استعمال سے آنتیں اپنا کام جلدی جلدی کرتی ہیں جس سے جسم میں غذا کا بوجھ نہیں رہتا۔

جھریوں میں کمی لائے:

ادرک میں کیونکہ اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں تو یہ جسم میں خون کی روانی کو بہتری کی طرف لاتے ہیں۔

یہ فری ریڈیکلز کوبننے سے روک کرکینسرکے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں۔ اسی طرح دورانِ خون بہتر ہونے سے چہرے کی رونق بھی بحال رہتی ہے اور جھریاں کم ہوتی ہیں، جلد جوان رہتی ہے۔

تیزابیت اور گیس کا مسئلہ :

آج کل ہر دوسرا شخص معدے کے مسائل کا شکار نظر آتا ہے۔ تیزابیت، گیس اور کھٹی ڈکاریں یہ سارے مسائل ہر جگہ موجود ہیں اس کی وجہ ہماری طرز زندگی کی خرابی ہے۔

Advertisement

دیر سے کھانا، دیر سے سونا اور مرغن غذاؤں کا استعمال۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے  ایک کپ پانی میں کچلی ہوئی ادرک ڈالیں۔ جب پانی اچھی طرح ابل جائے تو اس میں ایک چٹکی ہینگ اور کالا نمک ڈال کر پانی کو ابال آنے دیں۔

پھر چولہے سے اتار لیں، کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب پانی تھوڑا سا ٹھنڈا ہو جائے تو پی لیں۔ فوری طور پر آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر