Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ ہو سکی

Now Reading:

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ ہو سکی
قیدیوں پر تشدد

قیدیوں پر تشدد

سینٹرل جیل فیصل آباد کے افسران و ملازمین کے تشدد سے 28 سالہ جوان قیدی دم توڑ گیا ،  افسران سمیت سنٹرل جیل فیصل آباد کے دس سے زائد ملازمین  کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

آئی جی جیل پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جیل سمیت پانچ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی ایک روز کے اندر ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ آئی جی کو پیش کرے گی ۔

فیصل آباد کے تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 1115/22 درج کیا گیا ہے ، مقدمہ کے مطابق عمران مشتاق نامی ملزم سنٹرل جیل فیصل آباد میں قید تھا ۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے ملزم کے ورثا کو اطلاع دی گئی کہ مشتاق کی حالت خراب ہے اور اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ورثا ہسپتال پہنچے تو مشتاق نامی ملزم کی لاش پڑی ہوئی تھی۔

ورثا کے دباؤ پر جیل سپرنٹنڈنٹ چوھدری اصغر نے بتایا کہ ملزم مشتاق پر تشدد ثابت ہو گیا ہے  ، مقتول ملزم مشتاق کے والد کی درخواست پر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فضل الہی لاڑا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل جلال خان ، چیف وارڈر سرفراز اور دیگر 10 ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعہ کی انکوائری کے لئے آئی جی جیل کے حکم پر بنائی گئی کمیٹی میں ڈی آئی جی کامران انجم کو کنوئیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد علی اکبر ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میاں عمیر  ، میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد ارشد اور میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد عثمان کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر