ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ویڈیو گیم ’ گھوسٹ آف توشیما‘ نے اپنی ریلیز کے بعد ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
سکر پنچ پروڈکشنز کی جانب سے ڈیولپ کیے گئے اس ایکشن ایڈوینچر گیم کو جولائی 2020 میں گیمنگ کنسول پی ایس 4 اور پی ایس 5 کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
کمپنی کی جانب سے اس گیم کے دوسری سالگرہ کے موقع پر کچھ دلچسپ اعداد و شمار ٹوئٹ کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: دنیا کا مقبول ترین گیم مفت کھیلیں مگر کیسے؟
ان اعداد و شمار سے اس گیم کی مقبولیت کا اندازہ لگانا کچھ مشکل نہیں، کیوں کہ ’گھوسٹ آف توشیما‘ کی لانچنگ کے بعد سے سونی کارپوریشن کے پلے اسٹیشن 4 اور 5 کے لیے 97 لاکھ 30 ہزار کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل گیم بیٹل گراؤنڈ نے چیٹنگ پر لاکھوں اکاؤنٹ بند کردیے
رواں سال جنوری میں شایع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق توشیما کی 80 لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی تھیں۔
This weekend marks two years since the release of #GhostOfTsushima! We are blown away by all of the support since then and so grateful for all of you! Thank you to everyone who has played and shared this journey with us!
Here are just some of the amazing stats since launch: pic.twitter.com/DMgzYGTih1
— Sucker Punch Productions (@SuckerPunchProd) July 15, 2022
اعداد و شمار کے مطابق اس گیم کے کھلاڑیوں نے اوپن ورلڈ میپ کے ذریعے پالتو کے طور پر 75 اعشاریہ 18 ملین لومڑیاں جمع کر رکھی ہے جب کہ تقریبا 78 ملین تصاویر بھی لی جاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پلے اسٹیشن کا گیمز پر بڑی رعایت دینے کا اعلان
اس کھیل کا ایک دلچسپ ریکارڈ یہ بھی ہے کہ گیم میں کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی گھڑ سواری کا مجموعی وقت 6 ہزار 437 سال کا بنتا ہے۔
گھوسٹ آف توشیما کے ڈیولپرز کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں میں 998 اعشاریہ 5 ملین ڈیڈلاک ہوئے اور ماہر تلواربازوں اور جنگوں میں 540 اعشاریہ 9 ملین دوبدو لڑائیاں کیں۔
واضح رہے کہ سونی کی جنب سے ہر ماہ اپنے گیمنگ کنسول صارفین کے لیے مفت گیمز ڈاؤن لوڈز کرنے اور رعایت دی جاتی ہے اور کچھ عرصےقبل ہی سونی نے اپنے ’ مقبول ترین ویڈیو گیم ’ گھوسٹ آف توشیما ‘ پر 25 فیصد تک کی رعایت دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
