صدر مملکت کی جانب سے عوام سے توانائی کی بچت کی اپیل کردی گئی ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے اداروں اور عوام سے لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے میں مدد کے لیے توانائی کی زیادہ سے زیادہ بچت کرنے کی اپیل کی ہے۔
President Dr. Arif Alvi requests the institutes and the people of Pakistan to save energy to the maximum level so the load shedding may reduce and public can be served well. pic.twitter.com/NmmSmg8Cro
Advertisement— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 3, 2022
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اداروں اور پاکستانی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ توانائی کو زیادہ سے زیادہ بچائیں تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی ہو اور عوام کی بہتر خدمت ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو بغیر کسی سرمائے کے ایوان صدر ایک میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔
ہماری اپنی روزانہ تحفظ کی کوششوں کی وجہ سے ہم قومی گرڈ میں اچھا تناسب ڈال رہے ہیں، ہمارے تمام لوگوں اور اداروں کو توانائی کے تحفظ کے لیے اپنی طرف سے پہل کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
