Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ اور سابق حکمران ہیں، مفتی منیب الرحمان

Now Reading:

پاکستان کے معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ اور سابق حکمران ہیں، مفتی منیب الرحمان
مفتی منیب الرحمان

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ اور سابق حکمران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین صدر و پاکستان تنظیم المدارس اہل سنت علامہ مفتی منیب الرحمان نے آزاد کشمیر کے دورے کے دوران مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں مشیر اوقاف و مذہبی امور حافظ حامد رضا، صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمد کیانی، وائس چیئرمین علماء و مشائخ کوسل آزاد کشمیر قاضی سہیل احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دیانتدار ی کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں ہے وہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں کشمیر کی قیمت پر ہمیں امن کی کوئی آشا قبول نہیں، مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا کیونکہ یہ ہمارے امن کا قبلہ ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کے آپس کے مذہبی سیاسی اختلافات کا فائدہ اسلام دشمن قوتیں اٹھارہی ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر ایک اکائی ہے، لیہہ، لداخ، گلگت بلتستان آزادکشمیر، سرینگر، جموں شامل ہیں،گلگت بلتستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانا درست نہیں بلکہ اس اکائی کے حصے بخرے کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں مفتی اعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے حوالے سے حکومت سنجیدہ نہیں ہے،جید علماء کو شامل کرکے اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

مفتی منیب الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ اور سابق حکمران ہیں، ملک کی معاشی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔

رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین صدر و پاکستان تنظیم المدارس اہل سنت علامہ مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کا اسٹیسٹس تبدیل کرکے مسلمانوں کی آبادی کا تناسب کم کرنے کی کوشش کی ہے،صرف قراردادیں پاس کرنے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا،وقت آگیا ہے کہ عمل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر