
موٹرولا کمپنی نے تین مختلف ناموں سے ایک ہی فون لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن اس کی حتمی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اس شاندار فون کو آفیشلی یعنی باضابطہ طور پرموٹوX30 پرو کا نام دیا گیا ہے جس کا مختصر نام موٹرولا فرنٹیئربھی ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کا نام موٹوایج 30 الٹرا رکھا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ اس فون کے ساتھ موٹرولا شاید 2 اگست کے آس پاس چین میں موٹو ریزر فولڈ فون بھی لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اورصارفین اس کا بے چینی سے انتظارکر رہے ہیں۔
جہاں تک بات ہے موٹرولا کے اس فون کے رنگ کی تو موٹوX30 پرو آسمانی رنگ کے ساتھ دیگر خوبصورت رنگوں میں پیش کیا جارہا ہے۔
موٹرولا کا موٹو X30 دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 200 میگا پکسل کیمرے ساتھ 3 ریئرکیمروں کا سیٹ اپ دیا جارہاہے اور یہی فیچر اسے دوسرے تمام فونزممتازبناتا ہے۔
یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس کے اندر پچھلی جانب ریئر کیمرے کے سیٹ اپ میں تین کیمرے لگے ہوئے ہیں یعنی 200 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا ہے 50 میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرا اور 12 میگا پکسل کا ایک چھوٹا تیسرا کیمرا ہے۔
کمپنی کے جنرل منیجرچین جن نے اس فون کے بارے میں نہ صرف کچھ تفصیلات سے آگاہ کیا بلکہ اس X30پرو کے کیمرے سے لی گئی ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے اس کا اوپر کا پینل کرو یعنی خمیدہ ہے اور اس کے اندر ایل ای ڈی فلیش ہے اسکوار کیمرا ان لینڈ ہے یعنی کہ جو کیمرا کا سوکٹ ہے وی چوکور ہے اس کے علاوہ سیلفی کا کیمرا بھی رکھا گیا، پاور بٹن اور والیوم لاکر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
موٹرولا نے کہا ہے کہ وہ اپنے نئے فون یعنی موٹو X32 پرو کے اندر 6.73 انچ کا اسکرین دے رہا ہے جس کا امولیڈ ڈسپلے ہے اس کے علاہ فل ایچ ڈی پلس کا آپشن ہے جو ایک خوبصورت تصویر دکھاتا ہے اور اس کا رفریش ریٹ 144 ہرٹزرکھا گیا ہے۔
جہاں تک اس شاندار فون کی بیٹری کا تعلق ہے تووہ اس فون کے دیگر فیچر کی نسبت کمزور ہے عموماً 5000 اور5500 ایم اے ایچ کی بیٹریاں اسمارٹ فون میں استعمال کی جارہی ہیں لیکن اس میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن سب سے اہم بات یہ کہ شاید بیٹری کو کم کیا گیا ہے جبکہ چارجر125 واٹ کا دیا گیا ہے۔
Moto X30 Pro pic.twitter.com/7cak4jtywt
— Mukul Sharma (@stufflistings) July 28, 2022
اس شاندار فون میں کوال کام اسنیپ ڈریگن 8 پلس 1 کا پروسیسر ہے۔ اس میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی کی اسٹوریج دستیاب ہے۔ جبکہ اینڈرائیڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم لگایا گیا ہے۔
جہاں تک اس فون کی قیمت کی بات ہے تو یہ 899 یوروبتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News