
آج ہم آپ کو جولائی میں پیدا ہونے والوں کی چند خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
مشہور افراد میں اکثر لوگوں کا تعلق اس مہینے کی پیدائش سے ہوتا ہے، پاکستان میں جولائی میں پیدا ہونے والی مشہور شخصیات میں سابق صدر آصف علی زرداری، اداکارہ مایا علی، صنم بلوچ، ہمایوں سعید، فاطمہ جناح اور مہدی حسن شامل ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے آرٹیکل کے مطابق جولائی میں پیدا ہونے والے لوگ اکثر الٹے ہاتھ سے لکھنے والے اور لمبا قد رکھنے والے ہوتے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جولائی میں پیدا ہونے والے بچوں میں تا عمر بیماریوں کا شکار ہونے کا تناسب کم سے کم رہتا ہے۔
ایسے لوگوں کا مزاج نفیس اور متحمل ہوتا ہے، ان کا ستارہ لیو یا کینسر ہوتا ہے اس لحاظ سے یہ ہر فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں، جلدی غصہ نہیں کرتے۔
اس کے علاوہ جولائی میں پیدا ہونے والے افراد مثبت سوچ رکھتے ہیں اور ہر ممکن صورتحال میں اچھا پہلو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News