
ویوو اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک ابھرتا ہوا برانڈ ہے اس نے اپنا بنیادی فون تھائی لینڈ میں آج لانچ کیا ہے اسے Y30 5G کا نام دیا گیا ہے اور بہت سارے اسٹورز پر اب دستیاب ہے۔
جہاں تک بات کی اس شاندار فون کے فیچر کی تو اس کے اندر ڈیمنسٹی 700 کاچپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے جبکہ 6 جی بی کی ریم ہے اور 128 جی بی کی اسٹویج دی گئی ہے حیرت ناگیز بات یہ ہے ان دونوں یعنی ریم اور اسٹوریج میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ریم 2 جی بی اور اسٹوریج میں 1 ٹیرابائیٹ کا SD کارڈ لگا کراضافہ کیا جاسکتا ہے۔
یہ فون فن ٹچ او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے جو کہ اینڈرائیڈ 12 کی بھی ایک بدلی ہوئی شکل ہے جہاں تک اسکرین کا سوال ہے وہ 6.51 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی اور ریزولوشن 720×1600 میگا پکسل ہے۔
یہ فون 5G ہونے کی وجہ سے اپنی جگہ تو بنا سکے گا لیکن اس کے اندر سب سے اہم بات ایکسٹرا ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے یعنی کہ ایچ ڈی سے بھی آگے ہے جبکہ سیلفی کیمرا 8 میگا پکسل کا اور فیس ID الٹرنیٹیو امیج اور فنگر پرنٹ ریڈر بھی اس شاندار فون کے فیچر میں شامل ہیں۔ مر کزی کیمرا 50 میگا پکسل کا ان ڈیپتھ سینسریعنی قریب کی تصویرکشی کے لئے 2 میگا پکسل کا کیمرا 2 میگا پکسل کا مائیکروکیمرا بھی دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News