
صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابی نتائج کے بعد اب کوئی دھاندلی کا سوچ بھی نہیں سکتا، تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات سے پی ٹی آئی پر لگا سلیکٹڈ کا دھبہ دھل گیا ہے، امپورٹڈ حکومت کے مستعفی ہونے کے بعد ہی دھبہ دھل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں کی حکومت اب صرف اسلام آباد تک محدود ہو گئی ہے، وفاقی حکومت پوری قوم کو مہنگائی کے بھنور میں پھنسا چکی ہے، عمران خان کی خود مختاری اور آزادی کے بیانیے کو پوری ملک نے قبول کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کرلیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو صرف 3 سیٹوں پر کامیابی ملی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادی اکثریت حاصل ہوگئی اور یوں پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News