 
                                                                              دعا زہرا کی عمر سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی جس میں لڑکی کی عمر 15 سے16 سال کے درمیان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل نے دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی آفتاب احمد بگھیو کی عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سیل ہے۔ دو روز قبل سروس اسپتال میں 10 رکنی میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کا طبی معائنہ کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں مقدمے کے مدعی اور وکیل بھی پیش ہوئے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔ دعا زہرا کی عمر ڈینٹل ایگزمینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

میڈیکل بورڈ کی اتفاق رائے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔
حتمی رپورٹ پر چیئرمین سمیت 10 ممبران کے دستخط موجود ہیں۔
واضح رہے کہ دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے محکمۂ سندھ کی جانب سے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا۔ عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کی بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے لیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 