
پاکستان شوبزانڈ سٹری کی نامور سینئیر اداکارہ شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کرتی بھی نظر آتی ہیں۔
انہوں نے گز شتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”ہم اپنے حق کیلیے لڑنا جانتے ہیں“۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شگفتہ اعجاز کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ آج جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے، جو بھی ہمیں برداشت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے یا دبایا جا رہا ہے، اس کو ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ آج اگر ہم خاموش رہیں گے تو ہماری اولادوں کو بھی خاموش رکھا جائے گا، یہ جو نسل در نسل چلتا آیا سلسلہ ہم پر مسلط ہے اسے ٹھیک کرنے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ بہتری کے لیے ہم سب کو ساتھ ہونا پڑے گا تب ہی کوئی تبدیلی ممکن ہے۔ انہوں نے قوم سے درخواست کی کہ برائے کرام اپنی اولادوں کے لیے باہر نکلیں تاکہ ان کا آنے والا کل ہم سے بہتر ہو۔
شگفتہ اعجاز نے اپنی اس وڈیو کےذریعے بہت سارے سوال اٹھائے جن پر سوشل میڈیا پر لوگ دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں۔
سب کا یہی کہنا ہے کہ آزادی رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News