Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوخ نارنجی لابسٹر کو ہانڈی سے بچاکر محفوظ کرلیا گیا

Now Reading:

شوخ نارنجی لابسٹر کو ہانڈی سے بچاکر محفوظ کرلیا گیا

قدرت کے کارخانے میں بسا اوقات جانور اپنی عام رنگت سے ہٹ کر بھی ملتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جب ایک لابسٹر کی دکان کو بھیجنے جانے والے تازہ بحری جانداروں میں سے شوخ زردی مائل نارنجی رنگ کا لابسٹر ملا جو نایاب ترین تھا۔ ریستوران کے عملے نے اسے مارنے اور پکانے سے بچالیا اور اب یہ نایاب جانور ایک ایکویریئم کی زینت بنا ہوا ہے۔

یہ لابسٹر شیڈر بے سے پکڑا گیا تھا اور ہالی وڈ کی ایک ریستوران تک 12 جولائی کو پہنچایا گیا تھا۔ پہلے اسے  ریڈ لابسٹر نامی ہوٹل کے مینیجر ماریو روک نے بتایا کہ ’کبھی معجزے ہوجاتے ہیں اور قابل افراد نے اسے پہچان کر بچایا ۔ اس لابسٹر کو اب اپنے نئے گھر میں رکھا گیا ہے۔

یہ لابسٹر بہت سارے سمندری جانداروں کے ساتھ ہوٹل میں لایا گیا تھا جہاں انہی پکاکر گاہکوں کو پیش کرنا تھا۔ یہاں موجود اسٹاف نے اس لابسٹر کی غیرمعمولی رنگت کی بنا پر اسے پہچان لیا اور اس کے ماہرین سے رابطہ کیا۔

ہالی وڈ کے مارٹل بیچ پر واقع ایکویریئم کے دو ماہرین فوری طور پر ہوٹل پہنچے اور شیڈر لابسٹر کو احتیاط سے ایک نظام میں منتقل کیا اور اسے بہت احتیاط کے ساتھ ایک ایکویریئم اور سمندری جانوروں پر تحقیق کے مرکز تک لایا گیا۔ پیلے نارنجی  لابسٹربہت ہی نایاب ہوتے ہیں یہاں تک کہ کہ نیلے لابسٹر کے مقابلے میں بھی یہ کم کم ہی ملتے ہیں۔ یعنی تین کروڑ لابسٹر میں سے کوئی ایک ہی نارنجی رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر رپلے آبی حیات کے مرکز نے ریڈ لابسٹر ریستوران انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ ان کی کوششوں سے ایک نایاب ترین لابسٹر کو بچایا گیا ہے۔

بصورت دیگر اس قسم کے لابسٹر بھورے اور گہری رنگت رکھتے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ تھی کہ یہ لابسٹر اس وقت تک بھی زندہ تھا۔ عام حالات میں اتنا سفر طے کرنے کے بعد یا تو لابسٹر مرجاتے ہیں یا ادھ موئے ہوجاتے ہیں۔ تاہم اب ماہرین اس پر مزید تحقیق کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر