پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، مارشل لاء کی طرح کے حالات بنا دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ رانا صاحب آپ کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ رانا صاحب باہر نکلیں آپکو پتا چلے کہ پندرہ اور سولہ سیٹیں ہم نے لیں، اگر پنجاب حکومت مضبوط نہ ہو تو وہ غلط طریقے سے چپکنے کی کوشس نہ کرتے۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنما مسرت چیمہ نے کہا کہ آج انشاءاللہ انصاف کی جیت ہوگی، ن لیگ کے عدالتی بائیکاٹ سے سب کو نظر آچکا ہے کہ وہ مقدمہ ہار چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب انشاءاللہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی، ہم کسی سیاسی انتقام کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن ان خواتین اور بچوں پر ہونے والا ظلم کا بدلہ ہم پر قرض ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
