ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، وندر میں سیلابی پانی میں پھنسے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی جاری ہے، پاک بحریہ نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے، فری ادویات فراہم کی گئیں۔
پاک بحریہ کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں موجود پانی نکالنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی، پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں ساحلی علاقوں کے عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
