
انسان کے ہاتھ درحقیقت اس کی شخصیت کا پردہ ہوتے ہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے ہاتھوں کی مٹھی میں آپکی زندگی کے کیا راز پوشیدہ ہیں۔
ایسے لوگ جو مٹھی بند کرتے ہیں تو ان کے انگوٹھے کا رخ اوپر کی جانب ہوتا ہے یعنی بالکل سیدھا نہیں ہوتا۔
ایسے لوگ تخیلاتی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں اور بیک وقت کئی آئيڈیاز ان کے دماغ میں چل رہے ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ لوگ ناممکن کو بھی ممکن بنا لیتے ہیں، یہ لوگ سیر و تفریح کے شوقین ہوتے ہیں اور ان کو ہر روز نئی سے نئي چیزوں کو ڈھونڈنےکا شوق ہوتا ہے۔
ایسے لوگ جو مٹھی بند کرتے ہوئے انگوٹھے کو اوپر رکھنے والے ہیں وہ توانائی سے بھر پور انسان ہیں اور ہر وقت کچھ نہ کچھ نیا جاننے کی جدوجہد میں رہتے ہیں۔
نیکی آپ کی فطرت کا حصہ ہے اور آپ برائیوں سے اور گناہوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں، آپ بہت ہمدرد فطرت کے حامل ہیں اور دوسروں کی عزت کر کے عزت حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
انگوٹھا اندر کر کے مٹھی بند کرنے والے لوگ مزاج کے اعتبار سے قدرے سخت ہیں اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا پسند نہیں کرتے۔
لوگوں میں جلد گھلنے ملنے کے قائل بھی نہیں ہوتے اور لوگ ان کے سخت مزاج کو دیکھتے ہوئے ان سے دور رہنا پسند کرتے ہیں جبکہ حقیقی معنوں میں آپ اندر سے بہت نرم فطرت کے حامل شخص ہیں۔
اس کے علاوہ آپ کے اندر یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ آپ لوگوں کو بہت اچھی طرح پہچان لیتے ہیں۔
انگوٹھا سائڈ پر رکھ کر مٹھی بند کرنے والے لوگ اپنے کام سے کام رکھنے والے انسان ،آپ کامیابی کے لیے دوسروں کو سہارہ بنانے کے بجائے صرف خود پر یقین رکھتے ہیں۔
اگرچہ آپ اکثر کام صرف ناکام ہونے کے خوف سے کرنے سے رک جاتے ہیں اور آپ کو اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ کہیں ناکامی آپ کے گلے نہ پڑ جائے اس وجہ سے بہت سارے کام آپ کے ادھورے رہ جاتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ دوستوں کے بہت اچھے اور ہمدرد دوست ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ صرف اپنے قریبی لوگوں کے علاوہ کسی اور پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News