
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن جیتے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے ضمنی الیکشن کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ہمارا یہ محض دعویٰ نہیں پختہ یقین ہے کہ ہم ضمنی الیکشن ضرور جیتیں گے، مسٹر X یا Y کی مداخلت کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ اگر عمران سچا ہے تو بتائے 2018 کا مسٹر X کیا کرتا تھا؟ کیسے PMLN کے لوگ توڑے اور وفاداریاں بدلوائی گئیں؟ اور کس کے کہنے پر اپنی پارٹی ٹکٹس تقسیم کیئے؟
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) July 14, 2022
رانا ثناء اللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا یہ محض دعویٰ نہیں پختہ یقین ہے کہ ہم ضمنی الیکشن ضرور جیتیں گے۔
انہوں نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ’مسٹر ایکس‘ اور ’مسٹر وائی‘ کی مداخلت کے کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے جائیں۔
اس موقع پر اوفاقی وزیر نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’اگر عمران خان سچا ہے تو بتائے 2018 کے الیکشن میں کس نے مسلم لیگ ن کے لوگ توڑے اور کس کے کہنے پر پارٹی کے ٹکٹس تقسیم کیے گئے تھے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News