Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے مزید 03 افراد جاں بحق، 605 نئے کیسز رپورٹ

Now Reading:

کورونا سے مزید 03 افراد جاں بحق، 605 نئے کیسز رپورٹ
کورونا وباء

پاکستان بھر میں کورونا وباء کے باعث مزید 03 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 605 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.15  فیصد رہی ہے ۔

Advertisement

این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے  605 نئے  کیسز رپورٹ مثبت آئے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 03 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 176 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ ماہ جولائی میں سندھ میں اب تک 61 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کراچی میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2.31فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

اسکے علاوہ مجموعی طور پر سندھ بھر میں  کورونا کی ہفتہ وار شرح 2.27فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

اسکے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے اور بوسٹر ڈوذ لگوانے کی بھی تلقین کی گئی ہے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر میں سماجی فاصلہ ، ماسک پہننا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر