
موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے پوری دنیا کا موسم نہ صرف تبدیل ہورہا ہے بلکہ اس کی شدت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اس تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے گزشتہ چند برسوں سے وطن عزیز میں مون سون کی بارشیں شدید طوفانی بارشوں میں تبدیل ہو ہوگئی ہیں کئی دنوں کی بارشیں گھنٹوں میں برس جاتی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اب ہرسال سیلاب کی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے اور جبکہ ملک کا کمزور بلدیاتی نظام اس سے نمٹنے میں ناکام نظر آتا ہے۔
اس موسم میں کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئےیہاں پر چند احتیاطی تدابیر کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں اپنا کر آپ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
تیز اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کوشش کریں گھر میں رہیں اور اگر آپ گھر سے باہر ہیں یا کسی ضروری کام سے جانا مقصود ہوتوفٹ پاتھ پر چلیں روڈ پر چلنے سے گریز کریں۔
بجلی کے پولز، بل بورڈ، مخدوش عمارتوں اور ساتھ ہی درختوں سے بھی دور رہیں تاکہ کسی بھی صورتحال میں بچا جا سکے۔
اگر آپ کی رہائش کسی نشیبی علاقے میں ہے تو کسی بلند جگہ پر منتقل ہو جائیں تاکہ نشیبی علاقہ زیر آب آنے کی صورت میں حفاظت ممکن ہو سکے۔
اگر آپ گاڑی میں سفر کر رہیں ہیں توگاڑی روک کرایک طرف کھڑے ہوجائیں جہاں پانی جمع ہے وہاں نہ جائیں کیونکہ بجلی کے تار گرنے کی صورت میں پانی میں کرنٹ آسکتا ہے۔
بارش میں بجلی کے پول گیلے ہونے کی وجہ سے ان پولز، تاروں اور گیلی دیوروں کو پر لگے بٹن کو چھونے سے گریز کریں۔
اگر ایسا علاقہ ہے جہاں کچے مکانات ہیں تو کسی کھلے میدان میں چلے جائیں تاکہ دیوار گرنے کی صورت میں حفاظت ہو سکے۔
بارش کی صورت میں بازار میں بکنے والے کھلے کھانوں سے دور رہیں اس طرح آپ بیمار ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News