Advertisement
Advertisement
Advertisement

رابی پیرزادہ قربانی کے جانور فروخت کرنے لگیں، ویڈیو وائرل

Now Reading:

رابی پیرزادہ قربانی کے جانور فروخت کرنے لگیں، ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ ، گلوکارہ ، ماڈل اور میزبان رابی پیرزادہ آج کل قربانی کے جانور فروخت کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر قربانی کے جانوروں کی تصاویر اور ان کی قیمتیں بھی پوسٹ کی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب ہر طرف مہنگائی ہے اور قربانی کے جانور ہمارے بجٹ سے دور ہیں تو ہم نے گھر کے پلے بکرے مناسب قیمت پر دینے کا فیصلہ کیا۔ آپ خود بھی آکر دیکھ سکتے ہیں۔

Advertisement

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے عید کی مناسبت سے چھوٹے اور بڑے جانور لیکر رکھے تھے اور ان کو اپنے فارم ہاؤس پر بھی رکھا ہوا تھا، کافی عرصہ سے ان کو خالص خوراک کھلائی جا رہی تھی میں نے سوچا تھا لوگوں کو ایسے جانور فروخت کروں جو صحت مند ہوں اور جنہوں نے خالص خوراک کھائی ہو۔

ان کا کہنا ہےکہ اب عید الاضحی کی آمد آمد ہے لوگ جانوروں کی خریداری کررہے ہیں اس لئے میں نے قربانی کے جانوروں کو فروخت کرنا شروع کر دیا۔

سابقہ اداکارہ نے کہاکہ قربانی کے جانوروں‌ کی قیمت مناسب ہونی چاہیے تاکہ لوگ اسے خرید سکیں کیونکہ بہر حال قربانی کرنے کی خواہش ہر کسی کی ہوتی ہے۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں ابھی تک کافی جانور فروخت کر چکی ہوں اور اندازہ لگائیں کہ پہلی کھیپ ختم ہو چکی ہے اب دوسری کھیپ میں جانور فروخت کررہی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر