Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی اینٹی کرپشن راناعبدالجبارکی تعیناتی کیخلاف درخواست پرفریقین سےجواب طلب

Now Reading:

ڈی جی اینٹی کرپشن راناعبدالجبارکی تعیناتی کیخلاف درخواست پرفریقین سےجواب طلب

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

ڈی جی اینٹی کرپشن راناعبدالجبارکی تعیناتی کے خلاف درخواست پرفریقین سےجواب طلب کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ڈی جی اینٹی کرپشن رانا عبدالجبار کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین سے 27 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس فاروق حیدرنے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی جبکہ شیخ رشید احمد نے رانا عبدالجبار کی تعیناتی کو اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے چیلنج کیا۔

شیخ رشید کی جانب سے درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا عبدالجبارگریڈ 20 غیر قانونی طور پر گریڈ 21 کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سے ذاتی تعلق کی بنا پر رانا عبد الجبارکو ڈی جی تعینات کیا گیا۔

درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ گریڈ 20 کا افسراپنے سے سینئرافسران کی انکوائری نہیں کرسکتا۔ تعیناتی کے فوری بعد شیخ رشید کیخلاف بےبنیاد سیاسی بنیادوں پر کیس بنا دیا۔  رانا عبد الجبار کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت کیسز زیر التواء ہیں۔

وکیل اظہرصدیق نے مؤقف اپنایا کہ میرٹ سے ہٹ کرسیاسی بنیادوں پر رانا عبدالجبار کی تعیناتی کی گئی ہے۔ عدالت رانا عبدالجبار کی بہ طور ڈی جی اینٹی کرپشن تعیناتی کو کالعدم قراردے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر